حیدر آباد: 3 روز سے جاری وکلاء کا دھرنا ختم
صدر سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے وکلاء کا دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا۔ ڈی آئی جی حیدر آباد نے ایس ایس پی فخر لنجار کی چھٹیاں منظور کر لی ہیں۔ ان کی غیر موجودگی میں ایس ایس پی کو اضافی چارج دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ 3 روز قبل مقدمے کے اندراج کے خلاف حیدر آباد بائی پاس پر وکلاء نے دھرنا دے دیا تھا۔