حکومت کی کوشش ہے کہ عمران سے کسی کی ملاقات نہ ہو:عمرایوب
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ عمران خان سے ملاقات کو روکا جائے۔ اپوزیشن لیڈر اور تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت بھی آج ملتوی کر دی گئی ہے۔ فرد جرم عائد کرنے کے لئے ضروری دستاویزات فراہم کی گئی ہیں۔ شہباز شریف بزدل وزیراعظم ہیں اور انہوں نے ہتھیار ڈال دیے ہیں۔ شہباز شریف کو دوٹوک بتانا چاہئے کہ اگر بھارت کی جانب سے حملہ کیا گیا تو پاکستان زمینی اور فضائی حملے کرے گا۔ یوکرین کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے امریکہ کے کہنے پر یوکرین کو گولہ بارود فروخت کیا۔ یہ کٹ پتلی حکومت ہے۔ زرداری نے خود سندھ کا پانی فروخت کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں افراتفری کی صورتحال ہے اور ساڑھے پانچ سو ارب روپے کا ایرانی پٹرول سمگل ہو رہا ہے۔
جیل سپرنٹنڈنٹ کے احکامات پر عدالتی آرڈر وصول نہیں کئے گئے، عمرایوب