Site icon MASHRIQ URDU

حکومت کی نظر میں دہشتگرد ہوں، عارف علوی

217671 1001191733

سابق صدر عارف علوی کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کراچی سے ضمانت کیلئے پشاور آئے ہیں؟

عارف علوی نے کہاکہ سرکار کے مطابق میں دہشتگرد ہوں،عدالت نے کہاکہ بہت افسوس کی بات ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں سابق صدر عارف علوی اور دیگر کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی،پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز انور نے درخواست پر سماعت کی۔

وکیل صفائی نے کہاکہ درخواستگزار سابق صدر پاکستان ہیں۔ جن کے خلاف 10مقدمات ہیں۔ عدالت نے کہا کہ آپ جلدی میں اپنی پٹیشن پر دستخط بھی نہیں کرتے۔ آپ کراچی سے ضمانت کیلئے پشاور آئے ہیں؟ عارف علوی نے کہا کہ حکومت کے مطابق میں دہشتگرد ہوں۔

Exit mobile version