Site icon MASHRIQ URDU

حکومت اختیار رکھتی ہے تو عمران خان سے ملاقات کرائے: عمر ایوب

original 1712076059umer

مشرق اردو،عمر ایوب

حکومت اختیار رکھتی ہے تو عمران خان سے ملاقات کرائے، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ اگر حکومت واقعی اختیار رکھتی ہے تو عمران خان سے ملاقات کرائیں۔ اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مذاکرات سے متعلق 3 مطالبات ہیں۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کا ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل حکام سے رابطہ

عمر ایوب کا کہنا ہے کہ 9 مئی، 26 نومبر کا جوڈیشل کمیشن اور کارکنان کی رہائی مطالبات میں شامل ہیں۔ پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات چاہتے ہیں لیکن ملاقات نہیں کرائی گئی۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہمیں بتایا گیا کہ ملاقات کرانا جیل مینوئل میں شامل نہیں، حکومت اپنی بات سے مکر رہی ہے۔

Exit mobile version