Site icon MASHRIQ URDU

حکومتی چمچے سوشل میڈیا پر سزا کا اعلان کر رہے ہیں،بابر اعوان

babr awan

بابر اعوان

حکومتی چمچے سوشل میڈیا پر سزا کا اعلان کر رہے ہیں، پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ نجومی سوشل میڈیا پر عمران خان کی سزا کا اعلان کر رہے ہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو ٹرسٹ پراپرٹی پر ایک علم کا شہر آباد کرنے کے مقدمے میں سزا دی جا رہی ہے۔

القادر ٹرسٹ کیس، فیصلہ پھر مؤخر

بابر اعوان کا کہنا ہے کہ یہ کیس نہیں، یہ ایجنڈا ہے جس سے عمران خان اور پی ٹی آئی کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ جلدی میں اس لیے ہیں کہ عالمی اور علاقائی تبدیلیاں آ رہی ہیں۔

 

Exit mobile version