حکومتی نقطہ نظر میڈیا پر چلتا ہے ہمارا نہیں، اسد قیصر
اسد قیصر نے چیف وہپ ملک محمد عامر ڈوگر اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کی۔ اسد قیصر نے کہا کہ یہاں بیٹھے ہوئے لوگ عوام کی نمائندگی نہیں کر رہے، ہمیں جائز حق سے محروم رکھا جا رہا ہے، اس کی مذمت کرتا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے لیڈرز کے کیسز دو سال سے چل رہے ہیں، ریکاڈر عدالت میں پیش نہیں کیا جا رہا، حیلہ بہانہ کیا جا رہا ہے، عدالت انصاف نہیں دیتی تو ہم کہاں جائیں، بشریٰ بی بی کو قید تنہائی میں رکھا جا رہا ہے۔
چیئرمین سینیٹ ابھی تک پرڈوکشن آڈر پرعمل درآمد نہیں کروا پا رہے، حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایران کے معاملے پر فارن پالیسی کیا ہے، پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے۔
حکومتی نقطہ نظر
دوسری جانب پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ ہم پی ٹی آئی کی طرف سے ایران پر سرائیلی حملے کی مزمت کرتے ہیں، اعجاز چوہدری کا پرڈوکشن آڈر جاری کیا گیا،عمران خان پر بنائے گیے کیسز بےبنیاد ہیں، جس دن سماعت ہوگی یہ کیسز ختم ہو جائیں گے۔
بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ اسد قیصر نے ٹھیک کہا کہ ہم عدالت نہیں جائیں تو کہاں جائیں۔ پاکستان میں حال یہ ہے کہ حکومتی نقطہ نظر میڈیا پر دکھایا جاتا ہے جب کہ ہماری آواز کو مسلسل دبایا جارہا ہے۔