Site icon MASHRIQ URDU

حملہ انتہائی خفیہ مشن تھا،امریکی جنرل

حملہ انتہائی خفیہ مشن

حملہ انتہائی خفیہ مشن تھا،امریکی جنرلحملہ انتہائی خفیہ مشن

 پینٹاگون حکام نے پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ ایرانی فضائی حدود میں امریکی جنگی طیاروں پر ایران کی طرف سے کوئی حملہ نہیں ہوا، ایرانی وقت کے مطابق رات 2 بجے کے بعد ٹوما ہاک میزائلوں سے ایرانی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ امریکی حملے میں 75 فیصد گائیڈڈ ہتھیاروں کا استعمال ہوا۔ زمین سے فضا میں مار کرنے والا ایرانی دفاعی نظام ہمیں نہیں دیکھ سکا، ابتدائی اندازوں کے مطابق ایران کی تینوں جوہری تنصیبات میں تباہی ہوئی اور شدید نقصان پہنچا۔

حملہ انتہائی خفیہ مشن

انہوں نے کہا کہ امریکی مشن میں 125 سے زیادہ فوجی طیاروں نے حصہ لیا،  یہ امریکی تاریخ میں بی ٹو بمبار طیاروں کا سب سے بڑا حملہ تھا،  امریکی فوج اب بھی ہائی الرٹ ہے۔

پینٹا گون حکام کا کہنا ہے کہ ابھی تک ہمیں اس بارے میں کوئی معلومات نہیں کہ ایران کی جانب سے کسی مزاحمت کا مظاہرہ کیا گیا ہو۔ اصفہان کی جوہری تنصیب کو ٹام ہاک میزائلوں نے نشانہ بنایا، ایرانی ریڈار امریکی جہازوں کو پکڑنے میں ناکام رہے ہیں، ایران کی تینوں ایٹمی سائٹس کو بھرپور نقصان پہنچا ہے۔

امریکی جارحیت پر مزاحمت ہمارا حق ہے ، ایرانی وزارت خارجہ

 

 

Exit mobile version