Site icon MASHRIQ URDU

حماس کے رہنما صلاح البردویل اہلیہ سمیت شہید

875006 56970932

 حماس کے رہنما صلاح البردویل اہلیہ سمیت شہید

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل کی جانب سے غزہ کے مختلف حصوں میں شدید بمباری کا سلسلہ جاری ہے جن میں کم از کم 35 افراد شہید ہو چکے ہیں۔ اسرائیلی حملے میں حماس کے سیاسی بیورو کے رہنما صلاح البردویل اہلیہ سمیت شہید ہوگئے۔ وہ حماس کے سرکردہ رہنما اور فلسطینی قانون ساز کونسل کے رکن بھی تھے۔ حملہ خان یونس کے علاقے مواسی میں اس وقت ہوا جب البردویل اور ان کی اہلیہ رمضان کی 23ویں شب کے موقع پر نماز ادا کر رہے تھے۔ وہ جنگ کے دوران اسی پناہ گاہ میں مقیم تھے۔

غزہ:اسرائیلی بمباری مزید 59 فلسطینی شہید

Exit mobile version