Site icon MASHRIQ URDU

حماس کا غیر مسلح ہونے سے انکار

فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے بین الاقوامی نگرانی میں غیر مسلح ہونے کے امکان کی خبروں کی سختی سے تردید کر دی ہے۔

غزہ میں جنگ بندی، یرغمالیوں کی رہائی اور امدادی ترسیل کے معاملات پر مصر کے شہر شرم الشیخ میں آج حماس، مصر اور اسرائیل کے نمائندوں کا اہم اجلاس ہو گا۔

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اجلاس کے مثبت نتائج کی توقع ظاہر کی ہے اور مشرق وسطیٰ کے دیرینہ تنازعات کے حل کی امید ظاہر کی ہے۔

عرب میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ حماس جنگ بندی کے لیے بین الاقوامی نگرانی میں اسلحہ سپرد کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے، تاہم ترک میڈیا کے مطابق ان نے اس خبر کی سختی سے تردید کی ہے اور کہا ہے کہ وہ بین الاقوامی نگرانی میں غیر مسلح ہونے کے کسی نکتے پر غور نہیں کر رہے۔

حماس کا کہنا ہے کہ غزہ کا انتظام فلسطینی ٹیکنو کریٹس پر مشتمل عبوری انتظامیہ کے سپرد ہونا چاہیے، جبکہ امریکی صدر نے غزہ کے لیے 20 نکاتی فارمولا پیش کیا تھا جس کے کئی نکات پر ان نے آمادگی ظاہر کی تھی۔

فرانسیسی وزیراعظم نے 26 دن بعد استعفیٰ دے دیا

Exit mobile version