Site icon MASHRIQ URDU

حماس نے جنگ بندی اسرائیلی پیشکش مسترد کردی

171773102

حماس نے جنگ بندی اسرائیلی پیشکش مسترد کردی

حماس کے سینئیر رہنما خلیل الحیا نے کہا کہ حماس غزہ میں جنگ کے خاتمے اور اسرائیل میں قید فلسطینیوں کی رہائی کے لیے تمام اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرنے پر تیار ہے۔ لیکن حماس ایک جامع ڈیل چاہتی ہے۔ اسرائیل کی جانب سے عبوری جنگ بندی کی پیشکش کو مسترد کرتے ہیں۔

دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی جارحیت سلسلہ جاری ہے۔ اسرائیلی فضائی حملوں میں ایک ہی خاندان کے 10 افراد سمیت 40 فلسطینی شہید ہو گئے۔ فلسطینی شہری دفاع کے ترجمان محمود بسال نے بتایا ہے کہ ہمارے عملے نے خان یونس کے مشرق میں بنی سہیلہ کے علاقے میں 10 شہداء سمیت بڑی تعداد میں زخمی برآمد کیے ہیں۔ حملے میں غزہ کے تال الزعتر میں 2 مکانات نشانہ بنے جہاں شہری دفاع کے عملے نے 5 شہداء کی میتیں برآمد کیں۔

حماس کی دنیا بھر میں ہتھیار اٹھانے کی کال

Exit mobile version