Site icon MASHRIQ URDU

حماس، اسرائیل اور امریکہ: آج مذاکرات

اسرائیل

حماس، اسرائیلحماس، اسرائیل اور امریکہ: آج مذاکرات

امریکی صدر ٹرمپ کے داماد جیراڈ کشنر اور خصوصی ایلچی اسٹیووٹکوف امریکہ کی نمائندگی کریں گے، بالواسطہ مذاکرات کے لیے حماس کے وفد کی آمد بھی متوقع ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ حماس، اسرائیل معاہدے میں ہمیں زیادہ لچک کی ضرورت نہیں کیونکہ سب ہی متفق ہیں، کچھ تبدیلیاں تو ہمیشہ ممکن رہتی ہیں، وہ برسوں سے ایک منصوبے کے لیے لڑتے رہے ہیں، لوگ اس پیش رفت سے بہت خوش ہیں۔

انہوں نے گفتگو  میں کہا کہ تیکنیکی ٹیمیں آج دوبارہ مصر میں ملاقات کریں گی تاکہ حتمی تفصیلات پر کام کیا جاسکے، مجھے بتایا گیا ہے کہ بات چیت کا پہلا مرحلہ رواں ہفتے مکمل ہو جانا چاہیے، میں سب سے کہہ رہا ہوں کہ تیزی سے کام کریں۔

حماس، اسرائیل کے اتفاق پر جنگ بندی فوری طور پر مؤثر ہو سکتی ہے، غزہ معاہدہ پوری دنیا کے لیے عظیم معاہدہ ہے، دھمکی بھی دی کہ غزہ سے کنٹرول ختم نہ کیا تو حماس کا مکمل خاتمہ کردیں گے۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ نوے فیصد معاملات طے ہوچکے ہیں۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ غزہ میں ابھی کوئی جنگ بندی نہیں، کچھ جگہ عارضی بمباری روکی ہے۔ عرب میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس بین الاقوامی نگرانی میں اسلحہ سپرد کرنے پر رضامند ہے۔

غزہ،صیہونی فوج کا نیا ہتھکنڈہ،دھماکا خیزگاڑیاں فلسطینیوں پرچھوڑدی گئیں

Exit mobile version