Site icon MASHRIQ URDU

حافظ آباد: 3 افراد قتل، لاشیں گاڑی میں جلادی گئیں

3 افراد قتل
حافظ آباد: 3 افراد قتل، لاشیں گاڑی میں جلادی گئیں3 افراد قتل

حافظ آباد پولیس کے مطابق دیرینہ دشمنی کے باعث کی گئی فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے تینوں افراد کو قتل کرنے کے بعد گاڑی سمیت آگ لگا دی۔

حافظ آبادپولیس نے بتایا ہے کہ مقتولین میں پولیس کانسٹیبل بھی شامل ہے۔ تینوں مقتولین کی لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

کراچی: جوڑے کا قتل، 11 افراد زیر حراست

Exit mobile version