جے آئی ٹی نے ہر طرح سے پوچھ گچھ کی، بیرسٹر گوہر۔ کسی بھی ادارے کے ساتھ خلیج نہیں چاہتے۔ جے آئی ٹی کے سوالات پارٹی کے پلیٹ فارم پر ڈسکس کریں گے۔ سوشل میڈیا سے متعلق سوالات پر عمران خان سے بھی بات ہوگی۔ سوشل میڈیا پر ریاست مخالف پروپیگنڈے کے الزام میں تحریک انصاف کی مرکزی قیادت اور سوشل میڈیا ٹیم جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئی تھی۔ پیش ہونے والوں میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، رؤف حسن، شاہ فرمان شامل تھے۔
حکومتی چمچے سوشل میڈیا پر سزا کا اعلان کر رہے ہیں،بابر اعوان