جی7 ممالک: اسرائیل کی حمایت کردی
غیرملکی میڈیا کے مطابق جی 7 ممالک کے بیان میں اسرائیل کی حمایت کی گئی ہے اور ایران کو عدم استحکام کا سبب قرار دیا گیا ہے جبکہ جی 7 کے مشترکہ بیان میں مشرق وسطیٰ میں وسیع پیمانے پر کشیدگی میں کمی پر زور دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے کہا گیا کہ ہمارا مؤقف ہمیشہ سے واضح ہے کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرسکتا۔ اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔ اسرائیل کی سلامتی کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کرتے ہیں۔
جی 7 ممالک کی جانب سے کہا گیا کہ بین الاقوامی توانائی منڈیوں پر پڑنے والے اثرات سے متعلق چوکنا رہیں گے۔
جی7 ممالک
جی 7 مشترکہ بیان میں ایران کے بحران کے حل، غزہ میں جنگ بندی اور شہریوں کے تحفظ کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا ہے۔