جہاد کا اعلان صرف ریاست کرسکتی ہے، کسی کو یہ اختیار حاصل نہیں، آئی ایس پی آر
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کراچی میں مختلف مذاہب اور سماجی حلقوں سے ملاقاتیں اور تبادلہ خیال کیا۔ پاکستان میں تمام مذاہب کے ماننے والوں کو آئینی طور پر مکمل حقوق حاصل ہیں۔ پاکستان میں تمام مذاہب کے ماننے والے برابر کے شہری ہیں۔
جہاد کا اعلان صرف ریاست کرسکتی ہے
انہوں نے کہا کہ قومی اتحاد برابری اور ہم آہنگی سے ہی قائم رہتا ہے۔ نسلی یا لسانی نفرت جہالت ہے۔ تمام پاکستانی برابر ہیں، متحد رہیں گے تو کوئی طاقت ہمیں شکست نہیں دے سکتی۔ بھارت پاکستان میں دہشتگردی کی پشت پناہی کر رہا ہے۔ پاک فوج جدید جنگی حکمت عملی کے ساتھ دشمن کو جواب دے رہی ہے۔