Site icon MASHRIQ URDU

جھاڑ کھنڈ: بھارتی فوجی کا حملہ؛ 2 فوجی ہلاک ، ایک شدید زخمی

جھاڑ کھنڈ: بھارتی فوجی کا حملہ؛ 2 فوجی ہلاک ، ایک شدیدجھاڑ کھنڈ زخمی

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاست جھاڑ کھنڈ میں مسلح افراد کے حملے میں 2 فوجی اہلکار ہلاک اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔

یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا جب فوجی قافلہ معمول کے گشت پر تھا اور گھات لگائے مسلح افراد نے ان پر دھاوا بول دیا۔حملہ آوروں نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو بھارتی فوجی موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ ایک شدید زخمی ہے۔

زخمی اہلکار کو قریبی فوجی اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کی حالت بھی تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ مقامی پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

حکام نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ اس حملے کے پیچھے باغی گروہ ملوث ہو سکتے ہیں تاہم باضابطہ طور پر کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔

کوہاٹ میں پولیس مقابلہ، 2 دہشت گرد ہلاک

Exit mobile version