Site icon MASHRIQ URDU

جڑواں شہروں میں ریکارڈ بارش

پی ڈی ایم اے

جڑواں شہروں میں ریکارڈ بارشجڑواں شہر

نالہ لئی کے اطراف خطرے کے سائرن بجا دیے گئے ہیں جبکہ نشیبی علاقوں میں گلیوں اور سڑکوں پر بھی پانی جمع ہے۔ تیز بارش کے باعث ریسکیو ، واسا، سول ڈیفنس سمیت تمام ادارے ہائی الرٹ ہیں۔

ایم ڈی واسا نے ٹرپل ون بریگیڈ سے رابطہ کردیا، ترجمان کے مطابق ایمرجنسی کی صورت میں پاک فوج کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جڑواں شہر

محکمہ موسمیات کے مطابق مزید بارشوں کا امکان ہے، راولپنڈی کے نشیبی علاقوں میں بھی ٹیمیں تعینات کردی گئی ہیں۔

دوسری جانب کلاؤڈ برسٹ کے باعث چکوال شہر اور گردونواح میں شدید بارش ہوئی، کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں سب سے زیادہ بارش چکوال میں 423 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔ چکوال شہر ، کلرکہار ، چوآسیدن شاہ میں سیلابی ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے۔

مختلف علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری ہے، شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے۔

سیلاب کا خدشہ، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

Exit mobile version