جو کر سکتے ہیں، کر لیں ڈیل نہیں کروں گا، عمران خان
علیمہ خان نے ڈیالہ جیل راولپنڈی میں ان سے ملاقات کرنے کے بعد بتائی ہے۔ کہا کہ آج عمران خان سے ایک ہفتے بعد ملاقات ہوئی ہے۔ تمام کیسز کی سماعت ملتوی ہوگئ ہے۔ بشریٰ اور بانی دونوں سے ملاقات ہوئی ہےعمران صحت مند اور خوش لگ رہے تھے۔ عمران کے کان میں نہ کوئی تکلیف نہ بیماری ہے۔
سٹیبلشمنٹ کے ٹاؤٹ افواہیں پھیلاتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر اب افواہیں چل رہیں ہیں کہ دماغ میں اب کوئی انفیکشن ہوا ہے، اللہ تعالٰی عمران کی حفاظت کررہا ہے۔ عمران خان کے ذاتی ڈاکٹر سے ملاقات نہیں کرارہے۔ بچوں سے بھی بات نہیں کرائی جاتی۔ سلمان اکرم راجا کو آج یہ ذمہ داری دی گئی ہے وہ عمران کی ذاتی پٹیشنز کو دیکھیں گے۔ القادر کیس کا فیصلہ زیادہ سے زیادہ ایک ہفتے میں ہوسکتا ہے۔ کوئی ڈوگر ہے جس کو خاص بلایا گیا ہے تاکہ القادر کی اپیل نہ لگے۔ یہ سب کچھ دباؤ میں لانے کیلئے کیا جارہا ہے۔
عمران کو سٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کی بات پسند نہیں آئی۔ کہا ہے ارباب نیاز سٹیڈیم کا نام واپس رکھا جائے۔