جوہری تنصیبات حملے سے پہلے خالی تھیں، ایران
اصفہان اور نطنز جوہری سائٹس کے قریب حملے کیے گئے ہیں جبکہ فردو ایٹمی تنصیب کے داخلی اور خارجی حصے کو نقصان پہنچا ہے۔ حملے سے پہلے تینوں ایٹمی تنصیبات خالی کر چکے تھے۔ نشانہ بنائے گئے سائٹس میں کوئی مواد نہیں تھا جو اخراج کا باعث بنے۔
جوہری تنصیبات حملے
حملوں پر ردعمل میں اصفہان کے نائب گورنر اکبر صالحی نے کہا ہے کہ جارح اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے اصفحان اور کاشان میں ایئرڈیفنس نظام فعال ہوگیا تھا۔ امریکہ نے کچھ دیر قبل ایران کی 3 ایٹمی تنصیبات پر حملہ کیا ہے، امریکی صدر نے کہا کہ ایران کی فردو ایٹمی تنصیب مکمل طور پر تباہ کردی ہے۔