Site icon MASHRIQ URDU

جوڈیشل کمیشن،ابھی فیصلہ نہیں ہوا، عرفان صدیقی

262326099300084

عرفان صدیقی۔ مشرق اردو

جوڈیشل کمیشن،ابھی فیصلہ نہیں ہوا، سپیکر آفس میں حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ آج کی میٹنگ بہت اچھی رہی ہے اور میٹنگز چلتی رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کے قیام سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، کل بھی ہماری اسی حوالے سے میٹنگ ہے۔ سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ آج کمیٹی کے اجلاس میں ساتوں جماعتوں کے نمائندے موجود تھے، اجلاس میں بڑی سیر حاصل گفتگو ہوئی ہے۔

حکومتی موقف سے مطمئن ہوئے تو مذاکرات بڑھیں گے: عرفان صدیقی

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سیون ورکنگ ڈیز پورے ہوں گے تو ہم انشااللّٰہ ان کو جواب دیں گے۔جوڈیشل کمیشن،ابھی فیصلہ نہیں ہوا، ہمارے نزدیک چوتھا اجلاس طے ہوگیا تھا جب تیسرا اجلاس ختم ہوا تھا۔ عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مسودے کو پڑھا ہے، اس پر کوئی رائے قائم نہیں ہوئی۔

Exit mobile version