جنید اکبر کی چیئرمین پی اے سی سے استعفیٰ کی تصدیق
میڈیا سے گفتگو میں جنید اکبر نے کہا کہ پی اے سی کی صدارت سے استعفیٰ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کو بھیج دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام عہدے اور قومی اسمبلی کی رکنیت عمران خان کی امانت ہیں۔ اس معاملے پر بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ جنید اکبر سے استعفیٰ لینے کی عمران خان کی ہدایت علیمہ خان کے ذریعے ہم تک پہنچی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنید اکبر سے پبلک اکائونٹس کمیٹی کی صدارت واپس لینا پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے۔ اس سے قبل ایک بیان میں شیخ وقاص اکرم نے کہا تھا کہ جنید اکبر کو آگاہ کرچکے ہیں کہ وہ پی اے سی سے مستعفی ہوجائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنید اکبر نے اب تک استعفیٰ کیوں نہیں دیا؟ اس کا علم نہیں ہے، عمران خان کے احکامات پر عمل درآمد سب کےلیے لازم ہے۔