
جنگی اثرات کورونا سے بڑھ کر ہیں: سعودی وزیرِ خزانہ

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی وزیرِخزانہ محمد الجدعان نے امریکا کے شہر میامی میں فیوچر انویسٹمنٹ سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگی اثرات نے عالمی معیشت پر منفی اثرات مرتب کیے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ عالمی سپلائی چین میں شدید تعطل پیدا ہوا اور جو کچھ ہو رہا ہے اس کے عالمی معیشت پر سنگین اثرات مرتب ہوں گے۔
محمد الجدعان کا کہنا ہے کہ مملکت نے 50 برسوں میں پائپ لائن انفرااسٹرکچر میں سرمایہ کاری کی۔
انہوں نے کہا کہ تیل، گیس، کھاد اور دیگر کلیدی شعبوں کی منڈیوں پر جنگی اثرات نمایاں ہو رہے ہیں۔
محمد الجدعان نے یہ بھی کہا ہے کہ حالات نے ثابت کیا کہ خلیجی ممالک باہمی تعاون کے ذریعے زیادہ مضبوط اور مستحکم ہو چکے ہیں اور اس اشتراکِ عمل نے ریئل اسٹیٹ، ٹیکنالوجی، دفاع اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کیے ہیں۔
ابوظبی میں میزائل کے ملبے سے 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی
