جنوبی وزیرستان: شام 7 بجے تک کرفیو نافذ
ڈپٹی کمشنرز نے دونوں اضلاع میں نقل و حرکت اور کاروباری سرگرمیوں پر پابندی عائد کی ہے۔ ڈپٹی کمشنر وزیرستان لوئر ناصر خان کے مطابق وانا شہر اور مضافاتی علاقوں میں کرفیو نافذ کرنے کا مقصد سیکیورٹی خدشات سے نمٹنا اور امن برقرار رکھنا ہے۔
جنوبی وزیرستان: شام 7 بجے تک کرفیو
نوٹیفکیشن کے مطابق عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی گاڑی دیکھ کر 50 میٹر کے فاصلے پر اپنی گاڑی روک لیں۔ وزیرستان اپر میں بھی تمام تحصیلوں میں آج مکمل کرفیو نافذ ہے۔
ڈپٹی کمشنر فضل ودود کے مطابق ضلع بھر میں نقل و حرکت اور کاروباری سرگرمیوں پر پابندی ہے ۔
