Site icon MASHRIQ URDU

جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل عہدے پر ترقی دے گئی

Army Chief 2

آرمی چیف جنرل عاصم منیر، مشرق اردو

جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل عہدے پر ترقی دے گئی

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے مطابق وفاقی کابینہ کی جانب سے فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری کے حوالے سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا ہےکہ یہ اعزاز پوری قوم، افواجِ پاکستان، خاص کر سول اور ملٹری کے شہداء اور غازیوں کے نام وقف کرتا ہوں۔ ان کا کہنا ہے کہ صدرِ پاکستان آصف علی زرداری، وزیرِ اعظم شہباز شریف اور کابینہ کے اعتماد کا شکر گزار ہوں۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ یہ اعزاز قوم کی امانت ہے جس کو نبھانے کے لیے لاکھوں عاصم بھی قربان ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ انفرادی نہیں بلکہ افواجِ پاکستان اور پوری قوم کے لیے اعزاز ہے۔  آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے قوم کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ملکی سلامتی سے بڑا کوئی ایجنڈا نہیں، آرمی چیف 

Exit mobile version