Site icon MASHRIQ URDU

جنرل عاصم منیر کو سیاسی و عسکری شخصیات کی جانب سے مبارکباد

news 1742875587 5144

آرمی چیف جنرل عاصم منیر

جنرل عاصم منیر کو سیاسی و عسکری شخصیات کی جانب سے مبارکباد

آج وفاقی کابینہ کی جانب سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دی گئی۔ جس کے بعد حکومت پاکستان نے اُن کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دی۔  جنرل عاصم منیر نے فیلڈ مارشل کا عہدے ملنے کو اپنے لیے اعزاز قرار دیتے ہوئے اس کو قوم کے نام کیا۔ جنرل عاصم منیر کو پاک بھارت جنگ میں واضح کامیابی کی خدمات کے پیش نظر یہ عہدہ دیا گیا۔ فیلڈ مارشل کے عہدے تک پہچنے والے جنرل عاصم منیر دوسرے فوجی آفیسر ہیں ان سے پہلے یہ عہدہ جنرل ایوب خان کے پاس بھی تھا۔ فیلڈ مارشل کا یہ اعزاز مسلح افواج میں غیر معمولی اور مثالی قیادت کے تناظر میں دیا جاتا ہے، اس عہدے کے ساتھ کسی خاص کمان کی ذمے داری نہیں ہوتی بلکہ یہ ایک اعزاز کی علامت ہوتا ہے۔ فوج میں فیلڈ مارشل جنرل کے رینک سے اوپر سب سے بڑا عہدہ ہے۔ فیلڈ مارشل آرمی افسران میں سب سے زیادہ سینئر فائیو سٹار افسر ہوتا ہے۔

جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل عہدے پر ترقی دے گئی

Exit mobile version