جماعت اسلامی کا مہنگی بجلی کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان، جماعت اسلامی نے بجلی کے بل کم نہ ہونے پر 17 جنوری کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کر دیا۔ منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا۔
حکمرانوں نے اپنی تنخواہیوں میں 1000 گنا اضافہ کیا، عوام بھوک سے مر رہے ہیں، امیر جماعت اسلامی
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی 17 جنوری کو بجلی کے بل کم نہ ہونے پر ملک گیر احتجاج کرے گی۔ حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ حکمران یہ نہیں بتاتے کہ روز مرہ کی اشیاء کی قیمتوں میں کتنی کمی ہوئی۔ امیرِ جماعت اسلامی نے کہا کہ ملک کے معاشی حالات بد سے بدتر ہوتے چلے جا رہے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ فلسطین میں ایک بہت بڑے انسانی المیے نے جنم لیا ہے۔