جعفر ایکسپریس:دہشتگردوں کیخلاف آپریشن آخری مراحل میں
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بڑی تعداد میں یرغمال مسافروں بشمول عورتوں اور بچوں کو بازیاب کروالیا گیا۔ بازیاب کروائے گئے بچوں اور خواتین کو انسانی شیلڈ کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا۔
عورتوں اور بچوں سمیت 190 یرغمالی رہا کروائے گئے اور 30 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا تھا۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ دہشت گرد افغانستان میں اپنے سہولت کاروں سے رابطے میں ہیں۔ خودکش بمباروں نے عورتوں اور بچوں کو ڈھال بنایا ہوا ہے۔ تین مختلف جگہوں پر یرغمال عورتوں اور بچوں کے ساتھ خودکش بمباروں کی موجودگی کی وجہ سے آپریشن میں احتیاط برتی جارہی ہے۔ بازیاب کروائے گئے 37 زخمیوں کو طبی امداد کےلیے روانہ کردیا گیا۔