Site icon MASHRIQ URDU

تیسرا F35 لڑاکا طیارہ مار گرایا اور پائلٹ پکڑ لیا، ایران

جنگی

تیسرا F35 لڑاکا طیارہ مار گرایا اور پائلٹ پکڑ لیا، ایرانتیسرا F35 لڑاکا طیارہ مار گرایا

ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے ایک اور اسرائیلی پائلٹ کو حراست میں لے لیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق جس کے بعد اب تک حراست میں لیے گئے اسرائیلی پائلٹوں کی تعداد 2 ہو گئی ہے۔

گزشتہ روز ایران کی جانب سے اسرائیل کے 2 لڑاکا طیارے گرانے اور خاتون اسرائیلی پائلٹ کو حراست میں لینے کا دعویٰ سامنے آیا تھا۔  12 اور 13 جون کی درمیانی شب اسرائیل نے ایران پر حملہ کر دیا جس کے جواب میں ایران کی جانب سے آپریشن وعدہ صادق سوم جاری ہے، ایران نے اسرائیل پر بیلسٹک میزائلوں کی برسات کر دی ہے۔

تیسرا F35 لڑاکا طیارہ مار گرایا

ایران نے اسرائیل پر بڑے پیمانے پر حملے کرنے کا اعلان بھی کر دیا، جس کے بارے میں فرانس، برطانیہ اور امریکا کو باضابطہ آگاہ بھی کر دیا ہے۔ ایران کی جانب سے اسرائیل کے تازہ حملوں میں 3 ایرانی جوہری سائنس دانوں اور پاس دارانِ انقلاب کے 3 اہل کاروں کی شہادت کی تصدیق کی گئی ہے۔

ایران نے مسلح افواج کے مزید 2 ڈپٹی کمانڈر میجر مہدی ربانی اور میجر غلام رضا محرابی کی شہادت کی بھی تصدیق کی ہے۔ دوسری جانب اسرائیل کے بھی ایران پرحملے جاری ہیں، اسرائیل کی جانب سے تہران، تبریز، لورستان، ہمدان، کرمان شاہ کے علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ہے، تہران میں 14 منزلہ رہائشی عمارت پر اسرائیلی حملے میں 20 بچوں سمیت 60 شہری شہید ہو گئے۔

اسرائیل نے 9 سینئر ایرانی جوہری سائنس دانوں کو ہلاک اور اصفہان اور نطنز جوہری مراکز کو نقصان پہنچانے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔ ایرانی دعویے کے مطابق ایران نے اب تک تیسرا F35 لڑاکا طیارہ مار گرایا ہے۔

ایران پر حملے جاری رکھنے کا اعلان

Exit mobile version