تہران میں شدید بمباری، دھوئیں کے بادل اٹھنے لگے
میڈیا کے مطابق تہران زوردار دھماکوں سے گونج اٹھا ہے، جس کے بعد مختلف علاقوں سے دھوئیں اور آگ کے شعلے اٹھتے دیکھائی دیئے۔ تہران کے مضافاتی علاقوں پر شدید بمباری کی گئی ہے۔
تہران میں شدید بمباری
ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران کے شہر کرج میں دھماکے سنے گئے ہیں۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایرانی فوج نے اسرائیلی ڈرون طیارے کو مار گرایا ہے۔ ڈرون کو زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل سے گرایا گیا۔ فوج کا کہنا ہے کہ جمعہ سے جاری حملوں میں ایران میں 1100 حساس اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔
ایرانی ایٹمی تنصیبات پر حملوں سے دنیا تباہی کے دھانے پر ہے: روس