Site icon MASHRIQ URDU

تفرقہ انگیز بیان بازی خطرہ ہے:شہباز شریف

1818951 1327290129

تفرقہ انگیز بیان بازی خطرہ ہے، عالمی ہفتہ برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے موقع پر پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ آج ہم عالمی برادری کے ساتھ مل کر بین المذاہب ہم آہنگی کا ہفتہ منا رہے ہیں۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ یہ ہفتہ دنیا میں متنوع مذہبی برادریوں کے درمیان مکالمے، ہم آہنگی اور تعاون کو اجاگر کرنے کے لیے اہم ہے، پاکستان کا تصور قائدِ اعظم محمد علی جناح نے تمام مذاہب کے لیے ایک محفوظ ملک کے طور پر دیا تھا۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہمارا دین اسلام انصاف، رحم اور تمام مخلوقات کے احترام کی لازوال تعلیمات پر مبنی ہے، جو ہمیں مثالی طرزِ عمل اپنانے کی ترغیب دیتا ہے۔

ملک میں اظہار رائے کی مکمل آزادی ہے، شہباز شریف

انہوں نے کہا کہ معاشرے کے ہر فرد کی شمولیت، رواداری اور باہمی احترام کے ماحول کو فروغ دینے کے لیے پُرعزم ہیں، مذہبی رواداری پر مبنی بین المذاہب ہم آہنگی پالیسی اور حکمتِ عملی پر عمل درآمد جاری ہے۔

Exit mobile version