تعلیمی اداروں میں قومی ترانہ پڑھا اورجھنڈا لہرایا جائے: وزیرِاعلیٰ بلوچستان
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچ نوجوانوں کو لاحاصل جنگ میں دھکیلا جا رہا ہے۔ جس سے کچھ حاصل نہیں ہو گا۔ کہا ہے کہ بلوچستان کے ہر تعلیمی ادارے میں قومی ترانہ پڑھا اور قومی جھنڈا لہرایا جائے گا۔ جن تعلیمی اداروں کے سربراہان احکامات کی پابندی نہیں کروا سکتے۔ عہدے سے دستبردار ہو جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پالیسی حکومت دیتی ہے عمل درآمد فیلڈ افسران کی ذمے داری ہے۔ کوئی بھی افسر پالیسی پر عمل درآمد نہیں کر سکتا تو رضا کارانہ طور پر عہدے سے الگ ہو جائے۔ کسی بھی سیاسی پریشر سے بالاتر ہو کر تفویض کردہ آئینی ذمے داری کو پورا کیا جائے۔ وزیرِ اعلیٰ کا کہنا ہے کہ امن و امان کی بحالی اولین ترجیح ہے۔ کوئی شاہراہ بند نہیں ہو گی۔ ہر ضلعی افسر اپنے علاقے میں ریاستی رٹ قائم کرنے کا ذمے دار ہے۔ کسی چیک پوسٹ پر بھتہ خوری نہیں چلے گی۔