Site icon MASHRIQ URDU

ترک صدر کے حریف کو جیل بھیج دیا گیا

399174 2222816 updates

ترک صدر کے حریف کو جیل بھیج دیا گیا

اکرم امام اوغلو کو ووٹنگ میں سیکولر ریپبلکن پیپلز پارٹی کے 2028ء کے صدارتی امیدوار کے طور پر منتخب کیا جانا تھا۔ تاہم اس سے قبل انہیں بدعنوانی کے الزامات کے تحت گرفتار کرکے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق اکرم امام اوغلو پر دہشت گردی سے متعلق الزامات بھی عائد کیے گئے ہیں تاہم انہیں صرف مالی بدعنوانی سے متعلق الزامات پر گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے الزامات کی تردید کی اور  کہا ہے کہ یہ سیاسی ہتھکنڈے ہیں میں کبھی نہیں جھکوں گا۔ انہوں نے عدالتی فیصلے کے بعد اپنے حامیوں سے ملک گیر احتجاج کی کال دی ہے۔

اُن کی کال پر ترکیہ میں ہنگاموں کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجہ میں متعدد افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے جب حکومت کی جانب سے کئی افراد اور صحافیوں کے سوشل میڈیا اکاونٹس کو بھی بند کردیا گیا ہے۔

شام کی کرد فورسز کو ترکیہ کی فوجی آپریشن کی دھمکی

 

Exit mobile version