Site icon MASHRIQ URDU

ترک صدر اردوان کی آمد، وزیراعظم سے ملاقات

839769 56422386

ترک صدر اردوان کی آمد، وزیراعظم سے ملاقات

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ترک صدر اور خاتون اول کا استقبال کیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی چلائے گئے۔

شہباز شریف نے مہمانِ خصوصی کو وفاقی کابینہ کے اراکین سے فرداً فرداً ملاقات کروائی۔

اس موقع پر ترک صدر رجب طیب اردوان اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی بھی ملاقات ہوئی۔

واضح رہے کہ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان دو روزہ دورے پر پاکستان آئے ہوئے ہیں۔

ترک صدر اردوان کل پاکستان پہنچیں گے

Exit mobile version