Site icon MASHRIQ URDU

ترکیے نے نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے

اسرائیل حماس

Israel is committing genocide in Gaza, scholars' association saysترکیے نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اور ان کی حکومت کے سینئر عہدیداروں کے خلاف نسل کشی اور انسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات میں وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق استنبول کے پراسیکیوٹر کے دفتر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مجموعی طور پر 37 اسرائیلی عہدیداروں کے نام فہرست میں شامل ہیں جن میں وزیرِ دفاع اسرائیل کاٹز، قومی سلامتی کے وزیر اتمر بن گویر اور فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایال زمیر بھی شامل ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ حکام نے غزہ میں منظم انداز میں نسل کشی اور انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔ترک پراسیکیوٹر کے دفتر نے اپنے بیان میں ’ترک-فلسطینی دوستی اسپتال’ کا بھی حوالہ دیا۔ یہ غزہ میں ترکیے کا تعمیر کردہ ایک اسپتال تھا جسے مارچ میں اسرائیلی فضائی حملے میں تباہ کردیا گیا تھا۔

Exit mobile version