استنبول: ترکیہ میں تارکینِ وطن کی کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک ہو گئے۔
ترک حکام نے بتایا ہے کہ ترکیہ کے ایک ریزورٹ کے قریب بحیرۂ ایجیئن میں کشتی الٹنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
ترک حکام کا کہنا ہے کہ ڈوبنے والی کششتی پر 18 افراد سوار تھے جن میں سے 2 کو بچا لیا گیا ہے۔
