ترکیہ اور پاکستان: بھائی چارہ، سچی دوستی کی بہترین مثال ہے:ترک صدر
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ یہ برادرانہ تعلق دنیا کے چند ہی ممالک کو نصیب ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے دوست اور بھائی پاکستان کو اپنی دلی محبت کے ساتھ سلام پیش کرتا ہوں، ہم پاکستان کے امن و سکون اور استحکام کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔ رجب طیب اردوان نے کہا کہ ہم پاکستانی ریاست کے ضبط و تحمل اور دانشمندانہ پالیسی کی تعریف کرتے ہیں ۔ترک صدر نے یہ بھی کہا کہ پاکستان تنازعات کے حل میں مکالمے اور مصالحت کو ترجیح دیتا ہے، اچھے اور برے وقت میں ہمیشہ آپ کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔