Site icon MASHRIQ URDU

عمران خان کی ترجیح 9 مئی کے اسیر ہیں، شیخ وقاص اکرم

عمران خان کا پولی گراف ٹیسٹ توہین ہے، شیخ وقاص

مشرق اردو، شیخ وقاص اکرم

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی راہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ عمران خان کی ترجیح اپنی زات نہیں بلکہ 9 مئی اور 26 نومبر کے اسیروں کی رہائی ہے۔ پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ 9 مئی اور 26 نومبر واقعات کی جوڈیشل انکوائری اور اسیروں کی رہائی بانی کا مطالبہ ہے۔ پی ٹی آئی ترجمان نے مزید کہا کہ انسانی حقوق پر بات کرنا کوئی مداخلت نہیں ہوتی، انسانی حقوق پر بات کرنا سب پر لازم ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی ووٹ کا حق سمیت کئی حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں، اوورسیز کو اس طرح ٹریٹ کیا گیا تو وہ پیسے نہیں دیں گے۔

تحریک انصاف، 2 مطالبات منوانے کا فیصلہ کر لیا

شیخ وقاص اکرم نے یہ بھی کہا کہ اوورسیز کی ترسیلات سے ملک کو معاشی ترقی ملتی ہے، انھیں تنگ کیا جارہا، اس وقت تو اوورسیز مایوسی کا شکار ہیں وہ نہیں آنا چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہی بانی پی ٹی آئی ہیں جن کے کہنے پر اوورسیز پاکستانیوں نے روشن پاکستان کےلیے بلین ڈالرز بھیجے۔

Exit mobile version