تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتا ہوں، شاہد حسین
پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر بانی رہنما الحاج شاہد حسین نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی ایما پر پنجاب پولیس نے صوبے بھر میں ظلم و بربریت اور غنڈہ گردی کی انتہا کر رکھی ہے۔
تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنان کے گھروں پر چھاپوں اور گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
پنجاب حکومت 27 ستمبر سے پہلے ہی بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے نااہل ٹولے کی کامپیں ٹانگ رہی ہیں غیر قانونی اور غیر ائینی گرفتاریوں اور چھاپوں کا سلسلہ فوری بند کیا جائے۔ گرفتار رہنماوں اور کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے۔
پنجاب پولیس چادر اور چار دیواری کا تقدس مسلسل پامال کر رہی ہے۔ تحریک انصاف پرامن احتجاج پر یقین رکھتی ہے اور پرامن احتجاج تحریک انصاف کا بنیادی ائینی اور قانونی حق ہے لانگ مارچ ہوگا۔
تحریک انصاف بانی چیئرمین عمران خان اور دیگر قائدین کی رہائی تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔ حکمران اپنا بوریا بسترا لپیٹ لیں نالائک ٹولے کی حکومت اخری سانسیں لے رہی ہے۔ عمران خان کو حکمران پوری طاقت لگا کر بھی جھکا نہیں سکے، انہوں نے مزید کہا کہ حکومت انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزیاں کر رہی ہے۔
نام نہاد حکمرانوں نے جمہوریت کا لبادہ اوڑھ رکھا ہے۔ پیپلز پارٹی حکومت کے تمام جرائم میں برابر کی شریک ہے۔
موجودہ حکومت نے فستائیت کے اگلے پچھلے ریکارڈ توڑ دیے ہیں، یہ سیاہ ترین دور ہے حکمران انتقام کی اگ میں جل رہے ہیں۔ ملک پر مسلط حکمران ٹولہ ہوش کے ناخن لے اتنا ظلم کریں کہ جس کا کل وہ حساب دے سکے۔

