Site icon MASHRIQ URDU

تحریک انصاف نے سول نافرمانی تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیا

sheikh waqas akram

مشرق اردو

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ کل سے سول نافرمانی کی مرحلہ وار تحریک شروع ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت مذاکرات کے معاملے پر غیرسنجیدہ ہے، تاحال حکومت کی جانب سے مذاکراتی کمیٹی بھی قائم نہیں کی گئی۔

شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ مذاکرات سے متعلق بات کرنے پر قومی اسمبلی کے اسپیکر کا شکر گزار ہوں۔

پی ٹی آئی کے رہنما نے مزید کہا کہ ہم درخواست گزار نہیں کہ اسپیکر قومی اسمبلی کے پاس درخواست جمع کریں۔

ان کا کہنا ہے کہ حکومت معاملات بہتری کی طرف نہیں لے کر جانا چاہتی۔

Exit mobile version