Site icon MASHRIQ URDU

تبت: 7.1 شدت کا زلزلہ، 53 افراد ہلاک

818747 81595222

ریکٹر سکیل

تبت میں 7.1 شدت کا زلزلہ جس کے باعث کئی عمارتیں گر گئیں جبکہ 53 افراد ہلاک اور 62 زخمی ہو گئے۔ بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق آج صبح چین کے علاقے تبت، نیپال، بھارت کے شمال اور شمال مشرقی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ چین کے مقامی وقت کے مطابق زلزلہ صبح 9 بج کر 5 منٹ پر آیا۔

قلات و ملاحقہ علاقوں زلزلے کے جھٹکے

چائنا ارتھ کوئیک نیٹ ورکس سینٹر کے مطابق زلزلے کا مرکز ٹنگری کاؤنٹی تھا، جبکہ گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے بعد متعدد آفٹر شاکس ریکارڈ کیے گئے، جن میں سب سے بڑا 4.4 شدت کا تھا۔ زلزلے کے جھٹکے نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو، بھوٹان اور بھارت میں بھی محسوس کیے گئے۔ چین کے زلزلہ نیٹ ورک سینٹر کے مطابق چین میں زلزلے کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی۔ چینی نیوز ایجنسی کے مطابق تبت کی ٹنگری کاؤنٹی کے گاؤں میں گھروں کے گرنے سے شہریوں کے ہلاک و زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

Exit mobile version