Site icon MASHRIQ URDU

بے نظیر بھٹو کی برسی: وزیرِ اعظم شہباز شریف کا پیغام

733744 70758442

Mashriq Urdu

بے نظیر بھٹو کی برسی پر جاری کیے گئے پیغام میں شہباز شریف نے کہا کہ آج ہم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی 17ویں برسی منا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو، ہمت اور استقامت کی علامت بنیں، میثاق جمہوریت بے نظیر بھٹو اور نواز شریف کی پائیدار سیاسی سمجھ بوجھ کا ثبوت ہے۔

وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ میں بے نظیر بھٹو شہید کے خاندان کو دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کرتا ہوں، خاص طور پر صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو فخر کے ساتھ شہید محترمہ کا وژن اور نظریات آگے بڑھا رہے ہیں۔

Exit mobile version