Site icon MASHRIQ URDU

بینظیر کے نام کا کھاتے ہو،ٹھپہ بھی لگاؤ

l 1461535 052554 updates

بینظیر کے نام کا کھاتے ہو،ٹھپہ بھی لگاؤ

قومی اسمبلی کے حلقے این اے 213 عمرکوٹ میں یوسف ٹالپر کے انتقال سے خالی نشست پر ضمنی الیکشن کل ہوگا۔ مقامی پیپلز پارٹی رہنما ووٹ مانگنے بینظیر انکم سپورٹ سینٹر پہنچ گئیں۔

رکن ضلع کونسل اور پیپلزپارٹی لیڈیز ونگ کی رہنما نور جہاں گھیلڑو عمرکوٹ میں بےنظیر انکم سپورٹ سینٹر پہنچیں۔ پیپلز پارٹی کی خاتون رہنما نے مستحق خواتین سے تیر کو ووٹ دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بے نظیر کے نام کا پیسہ کھاتے ہو تو ووٹ بھی تیر کو دو۔

این اے 213: ضمنی الیکشن انتخابی مہم ختم،کل الیکشن

Exit mobile version