Site icon MASHRIQ URDU

بہت جلد بجلی نہیں خریدنا بند کردیں گے، اویس لغاری

05182216dc5cf3c

اویس لغاری کی ڈیولپمنٹ ڈائریکٹر برائے برٹش ہائی کمیشن سے ملاقات ہوئی، جس میں انہوں نے پاور ڈویژن میں کیے گئے تمام اصلاحات کا جائزہ پیش کیا۔

ڈیولپمنٹ ڈائریکٹر برائے برٹش ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ توانائی کا شعبہ معیشت کی کامیابی اور استحکام کےلیے نہایت اہم ہے، توانائی میں بہتر گورننس کےلیے مدد دینا چاہتے ہیں۔

وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ پاکستان کی 55 فیصد توانائی صاف توانائی پر مبنی ہے، حکومت ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کی پالیسی متعارف کروانے جا رہی ہے۔

اویس لغاری نے کہا کہ کم آمدنی والے طبقوں کےلیے الیکٹرک گاڑیاں سستی اور مؤثر بنانے کےلیے ترقیاتی شراکت دار  کردار ادا کر سکتے ہیں، الیکٹرک وہیکل (ای وی) پالیسی کے تحت چارجنگ اسٹیشنز اور بیٹری تبدیل کرنے کے اسٹیشنز بنائے جائیں گے، ان اسٹیشنز کو سستی بجلی فراہم کی جائے گی۔

Exit mobile version