Site icon MASHRIQ URDU

بھارت کے بے بنیاد الزامات کا کوئی جواز نہیں:صدر زرداری

18 7

بھارت کے بے بنیاد الزامات کا کوئی جواز نہیں:صدر زرداری

صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے اہم ملاقات کی ہے جس میں پہلگام واقعے کے بعد بھارت کے غیر ذمے دارانہ اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے صدرِ مملکت کو قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں سے آگاہ کیا جسے صدر آصف زرداری نے بروقت، فوری اور دور اندیش قومی اقدامات قرار دیتے ہوئے سراہا۔ قومی سلامتی کمیٹی کے تمام فیصلے قوم کے دل کی آواز ہیں، کمیٹی نے پاکستانی قوم کی امنگوں کی ترجمانی کی ہے، پوری قوم فیصلوں اور اقدامات کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے بے بنیاد الزامات اور غیر منطقی اقدامات کا کوئی جواز نہیں۔

پہلگام: ہلاک افراد کے لواحقین بھارتی وزیر پر برس پڑے

Exit mobile version