بھارت کی جانب سے بہاولپور، پشاور، کشمیر اور مختلف مقامات پر ڈرون حملہ شروع
بھمبھر، برنالہ اور ملحقہ علاقوں میں، لائن آف کنٹرول پر شدید فائرنگ جاری۔ ہندوستان، پاکستان کے ساتھ سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک بار پھر کراچی اور پنجاب کے کئی شہروں کی طرف ڈرون بھیج رہا ہے۔ بہاولپور میں ایک بار پھر ڈرون کی پروازیں شروع ہو چکیں ہیں عوام سڑکوں پر نکل آئی۔ سیز فائر کی خلاف ورزی، دوبارہ لڑائی شروع ہوچکی ہے جبکہ پاکستان کے کچھ شہروں میں ڈراون بھی گرائے گئے۔ بارڈر پر صورتحال بھی کشیدگی سے بڑھ رہی ہے۔ انڈین میڈیا پر بریکنگ نیوز چلا دی گئیں۔ رواپنڈی واہ کینٹ میں مزائل حملہ کی متضاد اطلاع موصول ہو رہی ہے۔