Site icon MASHRIQ URDU

بھارت: کراچی بیکری پر بی جے پی کا حملہ

08093304cabb389

بھارت: کراچی بیکری پر بی جے پی کا حملہ

ہندوتوا کے پیروکاروں نے پاک بھارت جنگ اور کشیدگی کے تناظر میں بیکری کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ کردیا۔نفرت کی آگ میں جلتے چند شدت پسندوں نے بیکری کے باہر جمع ہو کر کراچی کے نام والے بورڈ کو ڈنڈوں سے توڑ ڈالا۔ پہلگام حملے کے بعد کراچی بیکری کو نشانہ بنانے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے پہلے آندھرا پردیش میں کراچی بیکری کی ایک شاخ کے باہر بھی احتجاج کیا گیا تھا۔ بیکری مالکان کا کہنا ہے کہ اُن کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں۔ یہ نام تقسیمِ ہند کے وقت اُن کے خاندان کی ہجرت سے جڑی تاریخی پہچان کی علامت ہے۔ واضح رہے کہ کراچی بیکری کا قیام 1953ء میں ہوا تھا۔ یہ ایک سندھی ہندو مہاجر خانچند رمنانی کی ملکیت تھی، جو قیام پاکستان کے بعد ہندوستان منتقل ہوئے تھے۔ یہ بیکری کئی دہائیوں سے مشہور ہے اور اب اسے خانچند کے پوتے راجیش اور ہریش رمنانی سنبھال رہے ہیں۔

بھارت:شہنشاہ اورنگزیب کے مقبرے کو ہٹانے کے مطالبے پر ہنگامہ 

Exit mobile version