Site icon MASHRIQ URDU

بھارت کا چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نہ آنا بدقسمتی ہے،واٹسن

161320137bd14f5

مشرق اردو،شین واٹسن

شین واٹسن نے ان خیالات کا اظہار آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سڈنی ٹور کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان بھارت میچ دیکھنا ہر کوئی پسند کرتا ہے، ان دنوں ٹیموں کا جب بھی مقابلہ ہوتا ہے تو یہ ایک خاص وقت ہوتا ہے۔ شین واٹسن کا کہنا ہے کہ بطور آسٹریلوی میں جانتا ہوں کہ انگلینڈ ہمارے لیے کتنا بڑا حریف ہے، پاکستان اور بھارت بھی اسی طرح بڑے حریف ہیں، کوئی بھی کرکٹ فین یہ میچ مس کرنا نہیں چاہتا۔

ایس ایس پی کی جیتنے والے کھلاڑیوں سے ملاقات

آسٹریلوی سابق آل راونڈر نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ چیمپئنز ٹرافی کا پاکستان میں انعقاد ان کی پوری قوم کے لیے ایک خاص لمحہ ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ کرکٹ فینز کو اپنے ملک میں ورلڈ اسٹارز دیکھنے کا موقع ملے گا، مجھے 2019ء میں پاکستان سپر لیگ پاکستان میں کھیلنے کا موقع ملا، پاکستان جانا اور پھر وہاں کھیلنا یہ میرے لیے ایک خاص بات تھی۔

شین واٹسن نے مزید کہا کہ پاکستان میں لوگوں کی کرکٹ سے محبت اور اس کو انجوئے کرنا دیکھنا میرے لیے اچھی بات تھی، پاکستان کے فینز براہ راست ورلڈ کلاس کرکٹ دیکھنے سے محروم رہے ہیں۔

Exit mobile version