Site icon MASHRIQ URDU

بھارت کا قید پاکستانیوں کو جعلی دہشت گرد دکھائے جانے کا منصوبہ

16025214181745398221

بھارت کا قید پاکستانیوں کو جعلی دہشت گرد دکھائے جانے کا منصوبہ

56 پاکستانی بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی غیر قانونی اور جبراً حراست میں ہیں۔ ان افراد کو مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں جعلی مقابلوں میں مارنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ مختلف جیلوں میں رکھے گئے ان افراد کو مارنے کے بعد انہیں پاکستان کی طرف سے سرحد پار دہشت گرد قرار دیا جائے گا۔ بھارتی میڈیا کو ان افراد کی لاشیں اور پلانٹڈ ہتھیار وغیرہ کی ویڈیوز اور تصویریں شیئر کی جائیں گی۔ جس کے بعد بھارتی میڈیا روایتی طریقے سے ان افراد کو پاکستان سے آنے والا دہشت گرد ظاہر کرے گا۔ چند افراد سے میڈیا کے سامنے پاکستان مخالف بیانات اور اعترافِ جرم کے بیان بھی دلوائے جاسکتے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر مختلف بھارتی جیلوں میں غیر قانونی طور پر قید پاکستانیوں کی تفصیلات پہلے ہی بتا چکے ہیں۔

پہلگام حملہ:منصوبہ سازوں کو کٹہرے میں لائیں گے: بھارتی وزیرِ خارجہ

 

Exit mobile version