Site icon MASHRIQ URDU

بھارت چیمپئنز ٹرافی کا فاتح بن گیا

news 1741538075 8022

بھارت چیمپئنز ٹرافی کا فاتح بن گیا 

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل مقابلے میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو جیت کیلئے 252 رنز کا ہدف دیا، جسے بھارت نے 49 اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے دیے گئے  252 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم نے شاندار آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 105 رنز بنائے،  نائب کپتان شبمن گل 31 رنز پر فلپس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے ، بھارتی ٹیم ابھی شبمن گل کی وکٹ کے نقصان سے سنبھل بھی نہ پائی تھی کہ مائیکل بریسویل نے محض چار گیندوں بعد ویرات کوہلی کو ایل بی ڈبلیو کر دیا۔ کوہلی صرف 1 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے تھے، جس سے بھارت پر دباؤ مزید بڑھ گیا تھا۔

چیمپئنز ٹرافی: نیوزی لینڈ مقررہ اوورز میں 251 رنز 

Exit mobile version