بھارت نے پہلگام واقعے پر 2ہزار کشمیری گرفتار کیے،عاصم افتخار
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں حالیہ برسوں میں ہزاروں نامعلوم اور بے شناخت قبریں سامنے آئی ہیں۔ تحقیقات سے واضح ہوا ہے کہ بھارتی قابض افواج لوگوں کو پہلے اغوا کرتی ہیں۔ پھر انہیں اذیتیں دی جاتی ہیں اور بغیر کسی قانونی عمل کے موت کے گھاٹ اتار دیا جاتا ہے۔ سفیر نے زور دیا کہ لاپتہ افراد کے بحران سے نمٹنے کے لیے تنازعات کی روک تھام اور پُرامن تصفیہ ناگزیر ہیں۔
پہلگام حملہ:منصوبہ سازوں کو کٹہرے میں لائیں گے: بھارتی وزیرِ خارجہ